مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیسرے مرحلے کے آغاز سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی سے ملاقات کی، جس میں جوہری پروگرام اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایران نے اپنے مؤقف اور مطالبات سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ تہران نتیجہ خیز بات چیت کا خواہاں ہے، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکا کی جانب سے بیانات اور عملی اقدامات میں ہم آہنگی ہو۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ متضاد بیانات یا دباؤ کی پالیسی مذاکراتی عمل کو متاثر کرسکتی ہے، اس لیے سنجیدہ اور مستقل مزاج رویہ اپنانا ہوگا۔
ملاقات میں عمان کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سفارتی عمل میں سہولت کاری پر عمان کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عمان بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور امید ہے کہ فریقین کی سنجیدگی سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
آپ کا تبصرہ